5 مئی، 2018، 8:30 PM

شام میں امریکی فوج باقی رہے گی

شام میں امریکی فوج باقی رہے گی

فرانسیسی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں امریکی فوج شام سے انخلا نہیں کرےگی اور امریکی فوج شام میں باقی رہےگی کیونکہ شام میں ابھی داعش دہشت گرد موجود ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی فوج کے سربراہ فرانسوا لیوکوانٹا نے کہا ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ امریکی فوج داعش کا خاتمہ کرنے سے پہلے شام سے انخلا کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی مرتبہ شام سے اپنی فوج کی واپسی کے اعلانات کر چکے ہیں۔امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں فرانسو الیو کا کہناتھا کہ داعش کو شکست دینا میری اولین ترجیح ہے، اسی لئے میں سمجھتا ہوں کہ امریکیوں کے ساتھ ہمارا شام میں رہنا ضروری ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ داعش کو شکست دیئے بغیر امریکی ملک چھوڑیں گے۔ادھر فرانسیسی فوج کے سربراہ نے اپنے ملک کی اسپیشل ٹاسک فورس کو شام میں تعینات رکھنے کا عندیہ ظاہر کیاہے۔ ذرائع کے مطابق مغربی ممالک داعش کو بہانہ بنا کر شام میں باقی رہنے کی سازش کررہے ہیں جبکہ مغربی ممالک کی داعش کو سرپرستی بھی حاصل ہے۔

News ID 1880507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha